اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی پی آئندہ عام انتخابات کے روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ آلہ کمیشن حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں سے متعلق امور پر بھی سیاسی قیادت سے مشاورت کرے گا۔۔۔۔ پتہ چلا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔۔۔۔
۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا اور ان کی قیادت سے رائے طلب کرے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں