بٹگرام، لفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کے لیے کمانڈوز نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی

بٹگرام (پی این آئی) بٹگرام کے علاقے الائی میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے عینی شاہد نور الہادی کا بتانا ہے کہ دوسری کیبل لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، دوسری کیبل لگا کر چھوٹی ڈولی میں ان افراد کو ریسکیو کیا جائے گا۔۔۔۔۔ مقامی شہری نور الہادی نے کہا ہے کہ دوسری ڈولی لفٹ کی تنصیب میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔نور الہادی کے مطابق پہلے ایک بچہ بے ہوش تھا لیکن اب دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close