فیصل آباد موٹر وے پر پک اپ اور مسافر کوچ کی ٹکر، بڑی ہلاکتیں ہو گئیں، افسوسناک خبر

فیصل آباد (پی این آئی) ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے 16 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جارہی تھی۔۔۔۔۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔۔۔۔۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں