اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔۔۔توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔۔۔۔ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔۔۔۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔۔۔۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ نے سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچائیں، سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔۔۔۔سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچائیں، سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا، سابق وزیراعظم نے سائفر ٹیلی گرام بدنیتی کے تحت اپنے پاس رکھا اور وزارت خارجہ واپس نہیں بھیجا، سائفر ٹیلی گرام اب بھی سابق وزیراعظم کے قبضے میں ہے، سائفر ٹیلی گرام کو غیر قانونی قبضے میں رکھنے سے پورا سائفر سیکیورٹی سسٹم خطرے سے دو چار ہوا۔۔۔۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے ان اقدامات سے غیر ملکی قوتوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ پہنچا۔۔۔۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیر اسد عمر اور دوسرے ساتھیوں کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں