لاہور (پی ٹی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھ کر اپنے شوہر کے لیے 4 مطالبات کر دیئے ہیں۔۔۔۔ لکھے گئے خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق میرے شوہر کو پرائیویٹ ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کا حق ہے، شوہر کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات نہ دینے پر قانونی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں، میرے شوہر کو بی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔۔۔۔۔
خط میں بشریٰ بی بی کہا ہےکہ میرے شوہر پر 2 بار قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جن کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے، میرے شوہر کی جان کو تاحال خطرہ ہے، خدشہ ہے کہ انہیں اٹک جیل میں زہر نہ دے دیا جائے اس لیے سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے میرے شوہر کو گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق 48 گھنٹے میں تمام سہولیات دینی تھیں جو 12 دن بعد بھی نہیں ملیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں