بجلی کے تار گھر پر گرنے سے 5 جاں بحق، کون کون شامل؟

ڈیرہ مراد جمالی (پی این آئی) بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے 5 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔۔۔۔ مقامی ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقہ شرقی میں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کی تاریں گھر میں گر گئیں ۔۔۔۔۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا اور 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں بیوی، دو بیٹے اور 60 سالہ پڑوسی شامل ہے، مرنے والوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close