اسلام آباد(پی این آئی) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک کی معاشی باگ ڈور سنبھالنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے ایک دن بعد ہی انہوں نے پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ذرائع نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور متعلقہ ادارے اجلاس کے دوران نگران وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
مزید برآں، اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری پروگرام کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں