اٹک خورد، تھانے پر آسمانی بجلی گر گئی، امدادی کارروائیاں جاری

اٹک (پی این آئی) اٹک خورد میں پولیس اسٹیشن پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں عمارت گرنے سے 5 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔پولیس ترجمان کے ترجمان کے مطابق حادثے میں زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی امتیاز، وائرلیس آپریٹر بلاول صدیقی، کانسٹیبل سجاد، کانسٹیبل فیضان اور کانسٹیبل توقیر شامل ہیں۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تھانہ اٹک خورد کی بلڈنگ کا بہت بڑا حصہ گر گیا ہے اور تھانے کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔۔۔ پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close