پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کے اراکین نے نگران وزیراعلٰی اعظم خان کو اپنے استعفے پیش کر دیئے ہیں۔۔۔۔ صوبائی نگراں کابینہ پر سیاسی وابستیگوں کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن نے31 جولائی کو وزیر اعلٰی اعظم خان کو خط لکھا تھا جس میں اراکین کو تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کابینہ کے اراکین سے استعفے مانگ لیے گئے تھے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 10 اگست کو وزیراعلٰی ہاؤس میں کابینہ ارکان کو چائے پر مدعو کیا گیا جہاں نگراں وزیراعلٰی اعظم خان نے وزراء اور معاونینِ خصوصی کو الیکشن کمیشن کے تحفظات اور ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے اجلاس میں شریک اراکین نے اسی وقت اپنے استعفے پیش کیے تاہم غیر حاضر ارکان کے استعفے ابھی تک نہیں ملے۔۔۔۔
اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے بتایا کہ 19 کابینہ ارکان نے وزیراعلی کو استعفے پیش کیے ہیں جبکہ 8 نے وقت مانگا ہے۔۔۔۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کے استعفوں سے متعلق سمری آج گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں