اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اگلے ماہ پاکستان واپس آنے والے ہیں اور وہ اپنے زیر التواء عدالتی مقدمات کا سامنا کریں گے۔۔۔۔ نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بننے کے بعد وہ اپنے بھائی نواز شریف سے وطن واپسی کے منصوبے پر بات کرنے لندن جائیں گے۔۔۔۔
وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف ان کی پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور اگر مسلم لیگ (ن) اگلے انتخابات میں کامیاب ہوئی تو وہ چوتھی بار وزیراعظم ہوں گے۔۔۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر عارف علوی نے کل رات قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے مشورے پر دستخط کر دیئے۔۔۔۔ علاوہ ازیں وہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر فیصلہ اگلے تین دنوں میں متوقع ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں