نگران وزیراعظم بنانے کی خبروں پر جلیل عباس جیلانی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)نگران وزیراعظم کے مضبوط امیدوار جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو قومی فرض سمجھ کر نبھاوں گا۔ دوسری جانب تمام اسٹیک ہولڈرز نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کے نام پراتفاق کر لیا۔ مصدقہ ذرائع  دعوی کیا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کا ملک کے نگران وزیراعظم بننے کا امکان ہے ، جلیل عباس جیلانی کی اہم سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جیلانی کے نام پہ سب ذمہ داران کو کوئی اعتراض نہیں ہے، اس حوالے سے جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو قومی فرض سمجھ کر نبھاوں گا۔

اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سب سے آگے اور مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔  دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہےکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ نگران کا نام فائنل کریں۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات آج متوقع تھی جو کہ ملتوی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close