توشہ خانہ کیس میں سزا، عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا پانے والے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

جس کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی ہے کہ جیل مینوئل اور جن سہولیات کے چیئرمین پی ٹی آئی حقدار ہیں وہ دی جائیں۔ تحریری آرڈر کے مطابق اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر وفاق اور صوبائی حکومت 11 اگست کو جواب دے، بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر 11 اگست تک سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close