اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں انتخابات وقت پر کروانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد منظور کر لی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نگران حکومت صرف عبوری مدت کیلئے روزمرہ فیصلے کر سکتی ہے۔
انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کی رو کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرے۔ ایوان کی اکثریت نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جس پر قرارداد منظور کر لی گئی۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف سے صحافیوں نے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق سوالات کئے جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی آئینی وجہ تو ہو گی جس کے سبب انتخابات میں تاخیر ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں