عمران خان کی طرف سے جیل میں اے کلاس کے مطالبے کو فیاض الحسن چوہان نے غیر قانونی قرار دے دیا

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں اے کلاس ڈیمانڈ غیر قانونی اور غیر منطقی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر فیاض چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں جیلوں میں اے کلاس ختم کردی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے جیل قوانین تبدیل کرکے خود اے کلاس ختم کردی تھی۔۔۔۔پنجاب جیل رولز کے مطابق اب عام کلاس اور بی کلاس ہوتی ہے،

بی کلاس میں ٹی وی، بیڈ، ٹیبل، کرسی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close