محکمہ داخلہ پنجاب نے عمران خان کو جیل میں کون سی کلاس دینے کی منظوری دیدی؟

لاہور (آئی این پی)محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی،عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا،ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں قید عمران خان کو بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی،ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کے تحت تمام سہولیات دے دی گئیں ہیں،

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق عمران خان کو جیل میں ہفتے میں ایک روز فیملی سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close