انتہائی افسوسناک خبر، ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کئی افراد زخمی ، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی)نواب شاہ سرہاری کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی  10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ہیں جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں  نواب شاہ سرہاری کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے اطلاعات سامنے آرہی تھیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ہزارہ ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی ۔  ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور کچھ الٹ گئیں ، مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع جاری ہے۔ ریلوے کا عملہ اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ادھر ڈی سی اور ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close