زمین لرز اُٹھی، ملک میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟

لاہور (پی این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 

 

 

تفصٰلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، نوشہرہ، سوات، بنوں، ڈی آئی خان،اسلام آباد، لوئر دیر ، اپر دیر، دیامر ، چلاس، روالپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اورپشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 جبکہ مرکزافغانستان اور تاجکستان کے بارڈر کے قریب کوہ ہندو کش سلسلہ میں 196 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں