اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہو گئی لیکن پی ٹی آئی کے چیئرمین کے وکیل پیش نہ ہوئے۔۔۔۔ جج ہمایوں دلاور کی جانب سے توشہ خانہ کیس متعدد بار کال کیا گیا لیکن عمران خان کے وکیل پیش نہ ہوئے ۔۔۔۔ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کوئی شعر و شاعری ہی سنا دیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے شعر پڑھا ۔۔وہ ملا توصدیوں بعد بھی میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا، اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا۔کمرۂ عدالت میں وکیل امجد پرویز کے شعر پر واہ واہ ہو گئی۔۔۔۔
جج ہمایوں دلاور نے سماعت تحریر کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل دوسری کال پر بھی عدالت پیش نہ ہوا۔۔۔۔جج ہمایوں دلاور نے دوسری بار سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء کی غیرحاضری درج کرائی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں