اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟ ۔۔۔ قومی اسمبلی 9اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں تاریخ بتادی، کہتے ہیں مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے،ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا،15ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا۔
آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا،تحریک انصاف کی حکومت نے جو کانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹانا پڑے،اس شخص کی ضد نے ہر ادارہ اور شعبہ تباہ کر دیا تھا،اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا لیکن یہ پل صراط بھی عبور کیا، آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں