الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے،پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ہیں۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا انتخابی نشان تبدیل کر لیا ہے اور اس کو 1970 کے انتخابات والا انتخابی نشان تلوار الاٹ کیا گیا ہے ۔۔۔جے یو آئی ف کو کتاب اور رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور اللّٰہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کر دیا۔۔۔۔

پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو وکٹری اور تحریک درویشاں پاکستان کو واسکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون اور پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں