الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔۔ان کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔۔۔۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے۔۔۔۔۔ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اگلی سماعت پر آجائیں گے؟ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کوشش ہو گی، اگلی سماعت ستمبر میں رکھیں، ہماری چھٹیاں ہیں آج کل۔۔۔۔۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگست کی تاریخ لیں، پھر ہم مصروف ہو جائیں گے۔۔۔۔۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم بھی کچھ سکھ کا سانس لیں۔۔۔۔۔ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللّٰہ خان نے کہا کہ آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھی، فرد جرم عائد کرنے کے لیے ان کی حاضری لازمی ہے۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی اور کہا کہ 22 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close