باجوڑ دہماکہ، ابتدائی تحقیقات مکمل، آئی جی خیبرپختونخوا نے تفصیلات کا انکشاف کر دیا

پشاور (پی این آئی) آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکے میں ہائی ایکسپلوسیو کا استعمال کیا گیا ہے۔۔۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ باجوڑ دھماکا خودکش تھا، جس میں 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔۔۔۔۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔۔۔۔ مزید کہا کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ خود کش دھماکے میں 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ ملے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close