9 مئی کی سازش میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان شامل تھے، وزیر اعظم شہباز شریف کا اعتراف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات پاکستان، افواج پاکستان اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کا سرغنہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تھے،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سازش میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان شامل تھے، 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ الٹ دیں، 9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے،

موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے، مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں وہاں مسلم لیگ ن اپنا امیدوار کھڑا کرے گے۔الیکشن جیتنے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار سے متعلق سوال پر شہباز شریفنے کہا کہ اگر ن لیگ الیکشن جیتی تو وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close