9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ الٹ دیں، سرغنہ کون تھا؟ وزیراعظم شہباز شریف کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ الٹ دیں۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 9 مئی کے واقعات پاکستان، افواج پاکستان اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے۔۔۔۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 9 مئی کی سازش کا سرغنہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی تھے۔۔۔۔ مختلف سوالوں کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 9 مئی کی سازش میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان شامل تھے، 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ الٹ دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close