مسلم لیگ (ن) کو قصور میں اپنا جلسہ ملتوی کرنا پڑ گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار، 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ جلسہ اب بروز ہفتہ 5اگست 2023 کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ‘لاہور قصور بہاولنگر’ موٹر وے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close