چین کی بڑی شخصیت کی تین روزہ دورے پرکل پاکستان آمد

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا، ہی لائفنگ سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ اپک چین اعلی سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاک چین سدا بہاردوستی کومزیدمضبوط بنانے کا عکاس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close