لاہور(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا، چئیرمین پی ٹی آئی نے پیشی کے دوران انگلی کیساتھ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا۔چئیرمین نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا اور حکومت میں آکر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا، دراصل آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے، ملزم کا یہ عمل قانون و ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں