لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔۔۔۔۔ لاہور پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔۔۔۔ اس موقع پر عتیق ریاض کے وکیل کا کہنا تھاکہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں