ضلع خیبر کی مسجد میں خود کش دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

پشاور (پی این آئی) ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہو گئے ہیں۔۔۔۔ مقامی ایس ایچ او گل ولی کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے۔۔۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خودکش حملہ آور مسجد میں پناہ لیے ہوئے ہے، اسے پکڑنے کے لیے ایڈیشنل ایس ایچ او مسجد کے اندر داخل ہوئے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں مسجد کی عمارت شہید ہو گئی ہے ۔۔۔۔ خیبر پختونخوا کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close