قومی بھنگ پالیسی کا ایجنڈا، وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہونے والا وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ اس سے پہلے ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس منگل کی شام 6 بجے منعقد ہو گا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جانا تھا۔۔۔۔

جبکہ اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی27-2022 سی ڈی اے بجٹ کا تخمینہ اور پاکستان کی قومی بھنگ پالیسی بھی پیش ہونا تھی۔۔۔۔اجلاس میں کابینہ کو قانون سازی کمیٹی کے 6 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرنا تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close