اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم؟ ن لیگی رہنما کیا اشارے دینے لگے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر ن لیگی رہنما اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی ذمے داری دی جائے اسحاق ڈار اس کے اہل ہیں۔۔۔۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے لیڈرآف دی ہاؤس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں،

انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی ذمےداری دی جائے وہ نبھائیں گے۔۔۔۔ مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمے داری دی جائے ، وہ اس کے اہل ہیں، سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close