بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کون کون سے علاقوں میں شہری عذاب کا شکار ہو گئے؟

حیدرآباد (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرون سندھ بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 20 فیڈرز ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد، ٹنڈوآدم، مٹیاری، ہالہ اور سانگھڑ میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو شدید گرمی اور حبس میں پریشانی کا سامنا ہے۔۔۔۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد اور قاسم آباد سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔۔۔۔۔ اس حوالے سے حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہونے پر بجلی بحال کردی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close