اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔۔۔۔ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہو گا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے،
ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔۔۔۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونے چاہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں