اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر لاہور کی احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا ہے، گذشتہ سماعت میں فاضل جج قمرالزماں نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ نیب ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت کل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا،
نیب ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے علاوہ سلمان شہباز، رابعہ شہباز اورنصرت شہباز کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں