عمران خان نے عدالت میں کھڑے ہو کر خاتون جج سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں کھڑے ہو کر خاتون جج زیبا چوہدری سے معافی مانگ لی۔۔۔۔ آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی جج ملک امان نے سماعت کی۔۔۔۔۔ دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خاتون جج پر کیس کرنا ہے، ماتحت عدالتوں کے اوپر اعلیٰ عدلیہ موجود ہیں، کوئی بھی کیس کر سکتا ہے۔۔۔۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں نے 27 سال قبل انصاف کی بالا دستی کے لیے سیاسی جماعت بنائی، میں نے آج تک ایک گملا بھی نہیں توڑا، میں خاتون جج کی عدالت گیا اور کہا کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں، میں نے اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے جوشِ خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا، میں نے جو کہا اس پر جج صاحبہ سے معافی بھی مانگنے گیا تھا، اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close