اسلام آباد شدید بارش، دیوار گر نے سے 12 مزدور دب کر جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی) گولڑہ موڑ کے قریب شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے 12 مزدور دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرنے والی دیوار 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ بلند تھی جس کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرنے والی دیوار کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا اور یہاں رات کو سونے کے لیے لیٹ جاتے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close