غیر شرعی نکاح کیس، بشریٰ بی بی اورچیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بری خبر آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کردیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق عدت کے دوران نکاح کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عدت کے دوران نکاح کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق غیر شرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close