پاکستان کے ذخائر میں سینکڑوں ملین ڈالرکا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،کل چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا،

نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا ہے، پوری قوم ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close