پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا، پہلے ہی دن کتنے اراکین نے شمولیت اختیار کرلی؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

پشاور(پی این آئی) پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 57سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہیں، ان کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ ، سابق وزیر ضیا اللہ بنگش بھی پارٹی میں شامل ہیں۔سابق ایم پی اے ارباب وسیم ،ملک واجد، آغا اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال، احمد حسین، احتشام جاوید ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد نے بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں