آصف زرداری اور وزیراعظم کا کسے نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اُن کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی اسمبلی مقررہ وقت پر تحلیل کرنے اور سینئر سیاست دان کو بطور نگراں وزیراعظم لانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close