اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسدار نہیں کر رہا اور نہ ہی ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے۔ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی،
پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ پاکستان میں 50،60 لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ 40 ، 50 سال سے پناہ میسر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں