33 نمبر والا فیل، اب پاس ہونے کے لیے کم از کم کتنے نمبر حاصل کرنا ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز میں پاسنگ مارکس 33 کی بجائے کم ازکم 40 کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا اجلاس ہواجس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔۔۔۔اجلاس میں کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close