اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہنر مند افراد کو بیرون ملک بھیج کر تجارتی خسارہ کم کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اے آروائی کے مطابق وزیراعظم نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کوترقی کی دوڑمیں آگے لے جانے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن ضروری ہے، یقین ہے آپ کی مینجمنٹ برق رفتاری سےآپ کو آگے لیکر جائے گی اور آپ پاکستان سمیت دوسرےممالک میں اپنانام روشن کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےاس ادارےکی ابتداکی تھی، سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوشانداروژن لیکرچلے، آج یہ پاکستان کا بہت بڑاادارہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں