بجلی 4 سے 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ، عملدرآمد کے لیے تیاری شروع

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنے کے لیے بجلی 4 سے 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور نیپرا نے بجلی کے نرخ میں اضافے کے مسودے پر اتفاق کیا ہے جس کےبعد ریگولیٹر کی جانب سے آج 4 تا 6 روپے فی یونٹ ٹیرف میں نیچے کی جانب اضافے کا اعلان متوقع ہے۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالرز کے ایس بی اے قرض کی منظوری دے دی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز کی قسط موصول ہوگئی ہے لیکن بیس ٹیرف میں اضافے کے فیصلے کا اب بھی انتظار ہے۔۔۔۔۔ متعلقہ اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت کسی بھی قیمت پر بجلی کے نرخوں میں مطلوبہ اضافہ کرے اور حکومت کے پاس اس سے بچنے کا کوئی آپشن راستہ موجود نہیں ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close