بھکاری پن کے خاتمہ ، ہمسایہ ملک آگے نکل گیا تو قصور ہمارا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ بھکاری پن کے خاتمےکے لیے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہمسایہ اگر ہم سے آگے نکل گیا ہے تو قصور ہمارا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے پاکستان کو دہشت گردی سے بچانےکے لیے تاریخی کردار ادا کیا، یہاں کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں، لیپ ٹاپس کی تقسیم سے ملک میں کلاشنکوف کا کلچر ختم ہوگا، بےروزگاری ختم ہوگی، ملک اپنے پاؤں پرکھڑا ہوگا، ملک میں خوشحالی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام خوشی سےنہیں مجبوری سے قبول کیا، بھکاری پن کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم میں صرف ایک چیز کی کمی ہے اور وہ ہے ’وِل ٹو ڈو‘، سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے خزانےمیں آچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close