چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ معاون وکیل عمائمہ منصور نے کہا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس ٹائم لیا ہے،انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

ممبر کمیشن نے معاون وکیل کو درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی جس پر اسد عمر کی معاون وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی۔ سماعت کے دوران فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے۔ ممبر کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ توہین عدالت کے کیس میں حاضری لازمی ہوتی ہے، بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےاور کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں