اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کی تیاری بارے حکمت عملی تیار کرلی،مریم نواز نے وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کافیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،نوازشریف کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع ہوں گی،انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف خود کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز پاکستان بھر میں انتخابی مہم میں شروع کریں گی،مریم نواز پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے شہروں میں پارٹی جلسوں سے خطاب کریں گی،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مریم نواز کے ہمراہ پارٹی جلسوں میں شرکت کریں گے۔ آئندہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت جاری،مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کو بھی مزید فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں