سپریم کورٹ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر

اسلام آباد(پی این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ توہین عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ شاہد رانا نے دائر کی ہے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف توہین عدالت کی دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں جج صاحبان نے سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دیئے گئے حکم امتناع کی خلاف ورزی کی، دونوں جج صاحبان نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملٹری کورٹس کیس میں بیٹھنے سے انکار کیا۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کا حکم امتناع فیلڈ میں موجود ہونے کے باعث دونوں جج صاحبان پر بھی لاگو ہوتا ہے، سپریم کورٹ کا حکم آئین کے آرٹیکل 239 کے مطابق ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف توہین عدالت کی دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں جج صاحبان کو توہین عدالت کے قانون کے تحت سزا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close