لیہ اراضی کیس، عدالت کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)لیہ اراضی کرپشن کیس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بے ضابطگیوں کے 2 مقدمات میں سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی، دونوں کیخلاف لیہ میں اراضی انتقال کیس میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے اور بشریٰ بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

جس پر دونوں ضمانتوں کی مدت ختم ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکیل نے ضمانتیں کنفرم کرنے کی استدعا کی جب کہ سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کی،عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر کےکچھ دیر بعد سنایا۔عدالت نے دونوں کو 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانتیں کنفرم کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close