نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،عدالت نے سابق وزیراعظم کی بریت کا فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ریکارڈ سے پتا چلتاہے کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، نیب کو سابق حکومت کے کہنے پر نوازشریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے کیلئے ریفرنس تیارکرنے کیلئے مجبور کیا گیا ، نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں،عدالتی معاون کے مطابق مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا گیاہے وہی ریلیف نوازشریف کو بھی ملنا چاہیے ۔عدالت نے تحریری فیصلے کی کاپی نیب سمیت دیگر فریقین کو بھجوا دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close